ڈاکٹر کریم شیخ قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کی ضمانتیں مسترد ہونے کے باوجود وہ باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ حیران کن طور پر اس موقع پر کسی بھی ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی موجودگی نہیں تھی، جس پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں۔

مقامی ذرائع اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے پیچھے مبینہ طور پر “ملانی مافیا” کا اثر و رسوخ کارفرما ہے، جو کیس کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔ عوامی سطح پر اس صورتحال پر شدید تشویش پائی جا رہی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔