اسلام آباد (3 اپریل 2026): پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد پیٹرول پمپ مالکان نے حکومت سے مارجن بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔ آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن (اے پی پی او اے) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ ہوشربا اضافہ مسترد کر دیا ہے۔ وائس چیئرمین اے پی پی او اے نعمان بٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اسی طرح بڑھتی رہیں تو پمپ انڈسٹری بند ہو جائے گی، کریڈٹ کارڈز اور کمپنیوں کے کارڈز پر کٹوتیوں کی شرح بڑھتی جا رہی ہے۔ نعمان بٹ نے کہا کہ پیٹرول 459 اور ڈیزل 520 روپے کا ہوگیا مگر ہمارا مارجن وہی پرانا ہے، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کو اجلاس میں تحفظات سے آگاہ کر دیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرول پمپ مالکان کا مارجن نہ بڑھایا گیا تو اگلے ہفتے سے انڈسٹری شٹ ڈاؤن کرنے کا اندیشہ ہے۔ Post navigation پاکستان کے آٹو سیکٹر میں تاریخی پیش رفت،صنعتی ترقی کی مضبوط بنیاد پیٹرول پر رعایت حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا