تہران: اسرائیل کے نیشنل سائبر ڈائریکٹریٹ نے کہا ہے کہ ایران سے منسلک سائبر گروپس نے جنگ کے آغاز کے بعد سے پورے اسرائیل میں کم از کم 50 سیکیورٹی کیمروں کو کامیابی کے ساتھ ہیک کرلیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وال اسٹریٹ جرنل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سیکیورٹی کیمروں کو ہیک کرنے کا مقصد ایرانی میزائلوں سے ہونے والی تباہی اور اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت کا جائزہ تھا۔ تاہم، یہ بات واضح نہیں کہ کیمروں کتنی دیر تک استعمال کیا جاتا رہا۔ رپورٹس کے مطابق سائبر ڈائریکٹریٹ نے بتایا کہ ان گروہوں نے کم از کم 60 اسرائیلی کمپنیوں اور اداروں کو ہیک کیا اور ان کا ڈیٹا صاف کر دیا۔ ڈائریکٹریٹ کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل رافیل فرانکو کا کہنا تھا کہ کم از کم تین مخلتف گروپس نے سسٹمز میں گھس کر ڈیٹا کو صاف کردیا۔ Post navigation ذرا دیکھیں ہم نے ان کی فضائی کمانڈ کا کیا حال کیا عباس عراقچی نے امریکی طیارے کی تصویر شیئر کر دی ’حملہ آوروں کے پاؤں کاٹ دیں گے‘ امریکی دھمکیوں پر ترجمان ایرانی مسلح افواج کا سخت ردعمل