تہران (31 مارچ 2026): ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران سعودی مملکت کا احترام کرتا ہے اور اسے برادر ملک تصور کرتا ہے، اور ان کی کارروائیاں جارح دشمن قوتوں کے خلاف ہیں۔ عباس عراقچی نے ٹوئٹ میں کہا کہ دشمن عرب اور ایرانیوں کی عزت کرتے ہیں نہ ہی تحفظ فراہم کر سکتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ نے سعودی عرب میں تباہ شدہ امریکی طیارے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ذرا دیکھیں کہ ہم نے ان کی فضائی کمانڈ کا کیا حال کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ خطے سے امریکی افواج کو نکالنے کا یہ بہترین وقت ہے، عرب ممالک کو نشانہ بنانا ہمارا مقصد نہیں، بلکہ دشمن کے لیے واضح پیغام ہے۔ ادھر پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی نے ایکس پر لکھا اسرائیل نئے ریجنل آرڈر کے لیے تیار ہو جائے، نتین یاہو خواب دیکھ رہا تھا کہ خطے میں سیکیورٹی بیلٹ کو وسعت دے گا۔ انھوں نے کہا کہ حزب اللّٰہ نے شمالی اور انصار اللّٰہ نے جنوبی اسرائیل پر حملہ کر کے یہودی آبادکاروں کو دیا گیا تحفظ کا اسرائیل کا جھوٹا وعدہ آشکار کر دیا۔ محاذ اب ایک ہی ہے، اس لیے اسرائیل کو اب اس نئے علاقائی نظام کے لیے تیار ہو جانا چاہیے۔ Post navigation امریکی صدر ٹرمپ نے اصفہان پر حملہ کے ویڈیو شیئر کردی ایرانی ہیکرز نے اسرائیل کے سیکیورٹی کیمروں کو ہیک کرلیا