واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے اصفہان پر حملہ کے وڈیو شیئر کردی، حملے میں دو ہزار پاؤنڈ وزنی بنکر بسٹر بم استعمال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ 32 ویں روز میں داخل ہو گئی ہے، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اصفہان میں ایرانی تنصیبات پر ہونے والی بمباری کی ویڈیو خود سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ حملے میں دو ہزار پاؤنڈ وزنی بنکر بسٹر بم استعمال کیا گیا۔ حملہ کےبعد اسلحہ کے بڑے گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ صدر ٹرمپ نے امریکا ایران میں نئی حکومت کے ساتھ مذاکرات کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ایران کے ساتھ بات چیت میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی صدر ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے فوری طور پر آبنائے ہرمز کو بین الاقوامی جہاز رانی کے لیے نہ کھولا تو اگلا ہدف ایران کے تمام پاور پلانٹس، تیل کے کنوئیں، ڈی سیلی نیشن پلانٹس اور جزیرہ خارگ ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران میں اپنے اس خوشگوار قیام کا اختتام اس طرح کریں گےکہ ایران کے تمام پاور پلانٹ، تیل کے کنویں اور خارگ جزیرہ تباہ کر دیں گے، جنہیں ہم نے جان بوجھ کر اب تک نہیں چھیڑا ہے۔ اس سے قبل نیویارک پوسٹ اور ایئر فورس ون پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں حکومت تبدیل ہو چکی ہے اور وہ اب ایک ‘نئے گروپ’ کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ بظاہر مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی اور تشویشناک حالت میں ہیں، جبکہ ایرانی اسپیکر باقر قالیباف کے حوالے سے کہا کہ جلد معلوم ہو جائے گا کہ وہ تعاون کے لیے تیار ہیں یا نہیں۔ صدر ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہو رہی ہے اور اس عمل میں پاکستان کی ثالثی انتہائی اہم ثابت ہو رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ایک بڑا معاہدہ طے پا جائے گا، تاہم معاہدے کی ناکامی کی صورت میں ایران کو مکمل تباہی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ Post navigation ایرانی کمانڈر علی رضا تنگسیری کے آخری رسومات کی تیاریاں مکمل، ایران میں سوگ کا سماں ذرا دیکھیں ہم نے ان کی فضائی کمانڈ کا کیا حال کیا عباس عراقچی نے امریکی طیارے کی تصویر شیئر کر دی