دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین فائرنگ کے تبادلے کے دوران دھماکا بھی ہوا، پولیس ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے گاﺅں گرہ جہان خانی میں سیکیورٹی فوسرز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین فائرنگ کے تبادلے کے دوران دھماکا بھی ہوا۔ سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت خیام اور دلاور کے نام سے ہوئی، ہلاک دونوں دہشتگردوں کا تعلق تحصیل کلاچی سے تھا۔ سیکیورٹی فورسز علاقے کو کلیئر کر رہی ہیں۔ Post navigation پاکستانی معیشت ترقی کی طرف تیزی سے گامزن ، عالمی سطح پر اعتراف دورہ سری لنکا کیلیے قومی ٹیم کا اعلان جلد متوقع، اہم کھلاڑی کی واپسی یقینی