لاہور(30 مارچ 2026): گلبرگ چوکی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی میں ملوث ہوٹل ملازم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق متاثرہ بچی اپنے چھوٹے بھائیوں کے ساتھ سیون اپ پھاٹک کے قریب کھیل رہی تھی کہ اس دوران وہ قریبی ہوٹل میں چلی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہوٹل کے ملازم شریف نے بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بچی کی حالت غیر ہونے پر جب اس کی والدہ نے دریافت کیا تو بچی نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بتایا، جس پر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور ملزم کو سخت قانونی سزا دلوائی جائے گی۔