فروری کے مقابلے مارچ کے آغاز میں پروازیں آدھی رہ گئیں، یکم سے 10 فروری 1127 اور یکم سے 10 مارچ تک 572 پروازیں ریکارڈ کی گئیں۔ چند ہفتوں میں بین الاقوامی فلائٹس میں غیرمعمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، گلف ایئر اسپیس کی بندش اور سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے فلائٹ آپریشن متاثر ہے۔ متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں، کئی کے روٹس تبدیل کیے گئے جبکہ فریکوئنسی بھی کم ہے۔ مشرق وسطیٰ روٹس پر انحصار کی وجہ سے پاکستان کی ایوی ایشن شدید متاثر ہوئی، سعودی عرب کے لیے پروازوں کا تناسب بڑھ گیا ہے۔ علاقائی کشیدگی نے ایوی ایشن سیکٹر کی کمزوری ظاہر کردی ہے، گلوبل تنازعات سے فضائی آپریشن فوری متاثر ہونے لگے ہیں۔ Post navigation آپریشن غضب للحق: افغان طالبان رجیم کے 684 کارندے ہلاک، 252 پوسٹیں تباہ اور 44 پر قبضہ مٹھی سول ہسپتال کے سینئر میڈیکل آفیسر نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی