بیجنگ( مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے ایران کے سکول پر امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی طالبات کے والدین کے لیے 2 لاکھ ڈالرز عطیے کا اعلان کیا ہے۔

’’العربیہ اردو‘‘ نے چین کی وزارتِ خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ چینی ریڈ کراس سوسائٹی ایرانی ہلالِ احمر سوسائٹی کو ہنگامی انسانی امداد بالخصوص شہید طالبات کے والدین سے تعزیت اور معاوضے کے لیے 200,000 ڈالرز عطیہ کرے گی ۔

وزارت کے ترجمان گو جیاکون نے ایک نیوز بریفنگ کے دوران اس مہلک حملے کو بین الاقوامی انسانی قانون کی سخت خلاف ورزی قرار دیا۔ ’’اے پی پی ‘‘ کے مطابق انہوں نے کہا کہ سکولوں اور بچوں پر حملے بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی اور انسانی ضمیر و اخلاقیات کی زیریں سطح سے بھی دورہیں۔ چین اس مشکل وقت میں ایرانی عوام کی مدد کے لیے انسانی ہمدردی کے جذبے سے ضروری امداد فراہم کرنے کو تیار ہے۔

ایران نے امریکہ اور اسرائیل پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے جنگ کے پہلے دن تہران کے جنوب میں واقع سکول پر مہلک میزائل حملہ کیا تھا۔