تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کو ایک بار پھر سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اسے ایسا جواب دیا جائے گا جو اس نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کو حملے کی کوئی غلطی نہیں کرنی چاہیے، کیونکہ اسرائیل ہر ممکن طاقت اور پوری قوت کے ساتھ جواب دے گا۔ انہوں نے فلسطین سے متعلق اپنے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینی ریاست کے قیام کی اجازت نہیں دے گا۔ نیتن یاہو کے مطابق فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق باتیں ہوتی رہی ہیں، مگر ایسا نہ ماضی میں ہوا اور نہ آئندہ ہونے دیا جائے گا۔ Post navigation سانحہ گل پلازہ سے متعلق حتمی تحقیقاتی رپورٹ تیار؛ اہم تفصیلات سامنے آگئیں سعودی سرزمین اور فضائی حدود ایران کے خلاف استعمال نہیں ہو گی، محمد بن سلمان