اسلام آباد:پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔ نجی ٹی وی ’’سما ءنیوز ‘‘کے مطابق محکمہ پاسپورٹس کی جانب سے درخواستوں، پرنٹنگ اور کارکردگی مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف کرادیا گیا۔ اب پاکستان اوردنیا بھر میں پاسپورٹ درخواستوں اور ڈیلیوری کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کی جا سکے گی۔ ڈی جی پاسپورٹس کی ہدایت پرہیڈ کوارٹرز میں خصوصی 24/7 مانیٹرنگ روم قائم کردیا گیا، ڈیجیٹل اینٹگریٹڈ ڈیش بورڈ سے ڈیلی آپریشنز کی مانیٹرنگ اور ایولیوشن ہوگی ئے سسٹم کے تحت پاسپورٹ کے اپلائی ہونے سے ڈیلیوری تک ہر مرحلے پر نگرانی کی جائے گی، نئے مانیٹرنگ سسٹم کے تحت پاسپورٹ دفاتر میں رش کی بھی خودکار نشاندہی کی جا سکے گی۔ جدید مانیٹرنگ سسٹم سے سٹاف کی کارکردگی، پاسپورٹ پرنٹنگ کا عمل مانیٹر کیا جائے گا، نیٹ ورک مینجمنٹ سسٹم کے تحت بیک لاگ اور مشینری سٹیٹس بھی مانیٹر ہوگا۔ Post navigation انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے پر وزیر اعظم کی ٹیم اور قوم کو مبارکباد واشنگٹن ٹائمز کے آرٹیکل میں اہم انکشافات؛ 2025 پاک امریکا تعلقات میں انقلابی تبدیلی کا سال قرار