نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا جائزہ اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، رابطہ کاری اور عوامی روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ علاقائی امن و ترقی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ Post navigation نیتن یاہو اگلی ملاقات میں ٹرمپ کو ایران پر نئے حملوں کا اسرائیلی منصوبہ پیش کریں گے افغانستان کو فتنہ الخوارج اور پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، فیلڈ مارشل