نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے 50 لاکھ سے زائد امریکا کے جعلی ڈاک فروخت کرنے والے ملزم فہیم اکرم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایجنسی نے لاہور میں بڑی کارروائی کی، ملزم فہیم اکرم 2023 سے جعلی ویب سائٹ کے ذریعے جعلی ٹکٹ فروخت کر رہا تھا، یہ اب تک 50 لاکھ سے زائد جعلی ڈاک ٹکٹ فروخت کر چکا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ فراڈ کیلیے خاندان کے 16 بینک اکاؤنٹس استعمال کیے گئے، مہیم اکرم کی گرفتاری کیلیے 10 روز تک خصوصی لوکیٹر آپریشن جاری رہا، اس دوران 47 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 122 کال ریکارڈز کا تجزیہ کیا گیا

ترجمان کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف امیر کی نگرانی میں 8 خصوصی ٹیموں نے کارروائی کی، پنجاب، اسلام آباد اور سندھ میں 35 مقامات پر چھاپے مارے گئے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے۔

ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ سائبر جرائم اور ڈیجیٹل فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، عوام ایسے فراڈ کی اطلاع ہیلپ لائن 1799 پر دیں۔