تہران: ایران نے یورپی ممالک کو تنبیہ کرتے ہوئے آبنائے ہرمز میں مداخلت سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک امریکی اور اسرائیلی اقدامات کے زیر اثر نہ آئیں۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ یورپی اقدامات ان کے اپنے مفادات کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز یا خلیج فارس میں کسی بھی مداخلت سے صورتحال پیچیدہ ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر مسلط کی گئی جنگ غیر اخلاقی اور غیرقانونی ہے، امریکا اور اسرائیل نے ایران کیخلاف جارحیت شروع کی، یورپی ممالک کو تنازع میں شامل ہونے سے گریز کرنا چاہیے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ یورپی مداخلت سے توانائی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، عالمی برادری ذمہ دارانہ رویہ اپنائے اور جنگ کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے۔ Post navigation ایران سے مذاکرات نیتن یاہو نہیں میرا معاملہ ہے، ٹرمپ کیا برطانوی وزیراعظم کیر اسٹارمر استعفیٰ دینے والے ہیں؟ اہم بیان سامنے آگیا