چلاس (31 مئی 2026): گلگت بلتستان میں 7 جون کو ہونے والے انتخابات میں پنجاب پولیس کے پانچ ہزار اہلکار الیکشن ڈیوٹیاں انجام دیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گلگت بلتستان میں انتخابات کے لیے پنجاب پولیس کی معاونت طلب کی گئی تھی، جس کے بعد پنجاب پولیس کو جی بی الیکشن میں ڈیوٹی دینے کی اجازت مل گئی ہے۔

اس سلسلے میں سینٹرل پولیس آفس پنجاب نے فورس کی فراہمی کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب پولیس نے پانچ ہزار اہلکاروں کو الیکشن ڈیوٹی کے لیے گلگت بلتستان روانہ کیا جائے گا۔

الیکشن ڈیوٹیوں کے لیے گلگت بلتستان بھیجنے جانے والے پانچ ہزار اہلکاروں میں آر ایم پی، پی سی اور پی ایچ پی کے جوان شامل ہیں۔

آر ایم پی کے 1500 اور پنجاب کانسٹیبلری کے 1242 اہلکار گلگت بلتستان جائیں گے۔ ان کے علاوہ پنجاب ہائی وے پٹرول کے 1958 اور لاہور کے 300 اہلکار بھی الیکشن ڈیوٹی کا حصہ ہوں گے۔

ایس ایس پی ایم ٹی پنجاب کو اہلکاروں کی منتقلی کے لیے جامع ٹرانسپورٹ پلان ترتیب دینے کی ہدایت کی گئی ہے کہ جب کہ ٹرانسپورٹ پلان کے لیے بسوں کے رجسٹریشن نمبر، ڈرائیورز کے نام اور فٹنس سرٹیفکیٹ فوری طلب کیے گئے ہیں۔