کراچی: کیمبرج انٹرنیشنل امتحانات کا ایک اور پرچہ سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا۔ کیمبرج انٹرنیشنل کا بزنس اسٹڈیز اے لیول کا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جبکہ اے لیول کے تین مختلف پرچے سوشل میڈیا پر زیر گردش تھے۔ سوشل میڈیا پر زیر گردش تین مختلف پرچوں میں سے ایک بزنس اسٹڈیز کا نکلا ہے۔ بزنس اسٹیڈ کا پرچہ آج دوپہر 12 بج کر 41 منٹ پر سوشل میڈیا پر سرکولیٹ ہوا۔ کیمبرج انٹرنیشنل کے پاکستان میں موجود نمائندوں سے مؤقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا لیکن کوئی جواب نہیں ملا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کیمبرج انٹرنیشنل نے اے لیول ریاضی کا پرچہ آؤٹ ہونے کی تصدیق کی تھی۔ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ریاضی کا پرچہ افریقہ، یورپ، مشرق وسطیٰ، پاکستان، جنوبی ایشیا میں لیا گیا، ہمارے ضوابط کے خلاف قبل از وقت پیپر شیئر کردیا گیا تھا۔ کیمبرج انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیح اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اس واقعے سے طلبا کو نقصان نہ پہنچے، اپنے امتحانات کی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرتے رہیں گے۔ یاد رہے کہ ریاضی اے لیول کا پرچہ بدھ کو امتحان سے 6 گھنٹے قبل آؤٹ ہوا تھا۔ Post navigation قوم اور افواج اندرونی و بیرونی چیلنجز کے مدِمقابل بنیان مرصوص کی مانند یکجا ہیں: فیلڈ مارشل مولانا شیخ ادریس پر حملے کے واقعے کی تصاویر سامنے آگئیں