ویت: 555 غیر ملکیوں کے رہائشی پتے سسٹم سے حذف کردیئے گئے، پتا اپ ڈیٹ نہ کرنے پر فی کس 100 کویتی دینار جرمانے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پبلک اتھارٹی فار سول انفارمیشن نے سرکاری گزٹ ”کویت الیوم” میں اعلان کیا ہے کہ 555 افراد (غیر ملکیوں) کے رہائشی پتے سسٹمز سے ڈیلیٹ (حذف) کر دیے گئے ہیں۔

حکام کی جانب سے متعلقہ افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنا نیا پتہ درج کروائیں، اس حوالے سے 30 دن کی مہلت دے دی گئی ہے۔

پی اے سی آئی کے مطابق، ان تمام افراد کو نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ وہ اعلان کے 30 دن کے اندر اتھارٹی کے دفتر کا دورہ کر کے یا ”سہل” ایپ کے ذریعے مطلوبہ کوائف اور معاون دستاویزات جمع کروا کر اپنے نئے پتے کی رجسٹریشن لازمی کروائیں۔

اگر یہ افراد مقررہ مدت کے اندر اپنے نئے پتے درج کرانے میں ناکام رہے، تو اس صورت میں فی شخص 100 کویتی دینار (KD 100) کے حساب سے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔