کراچی واٹر کارپوریشن نے دہائیوں پرانے واٹر انفراسٹرکچر کی تبدیلی کا اہم منصوبہ مکمل کر لیا۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی واٹر کارپوریشن نے شہر کو پانی فراہم کرنے والی لائن نمبر 5تبدیل کر دی، 1966میں دھابیجی سےکراچی کو پانی فراہمی کیلئے لائن نمبر 5بچھائی گئی تھی۔ مرتضیٰ وہاب دھابیجی رائزنگ نمبر 5وقت گزرنے کیساتھ خستہ حال، متعددلیکجز کا شکار تھی گزشتہ ماہ بجلی بندش اور بیک پریشرکےباعث لائن نمبر 5پھٹ گئی تھی، خستہ حال لائن نمبر 5بار بار خراب ہونے سے پانی کی فراہمی میں مشکلات رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی فراہمی بہتربنانے کیلئےآبی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن جاری ہے واٹر انفراسٹرکچر کی جدید خطوط پر بحالی سے مستقبل میں پانی فراہمی کا نظام مزید مضبوط ہو گا، شہریوں کو بہتر اور بلاتعطل پانی فراہمی یقینی بنانےکیلئےاقدامات تیز کر دیئے، دہائیوں پرانی آبی تنصیبات کی تبدیلی سےپانی کے ضیاع اور تکنیکی خرابیوں میں کمی آئے گی۔ Post navigation پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہورہے تو لاہور کو بھی الگ صوبہ بنا دیں، شرمیلا فاروقی کا رانا ثنااللہ کو جواب سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پنکی کیس کی اہم تفصیلات پیش