کراچی کے علاقے ڈیفنس میں 2 خواتین کے مابین جھگڑے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی ہے۔ موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 خواتین کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ایک خاتون کو تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ بااثر فیملی نے دوسری فیملی پر واقعے کا مقدمہ درج کروادیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس اہلکاروں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے، تلخ کلامی کے کچھ دیر بعد اضافی نفری آئی اور گھر کے باہر سی سی ٹی وی کیمرہ توڑ دیا۔ سادہ لباس شخص نے سرکاری اسلحے سے فلیٹ کے باہر لگا سی سی ٹی وی کیمرہ توڑا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پارکنگ کے معاملے پر دونوں گھرانوں میں جھگڑا ہوا تھا، تشدد کا شکار افراد بہن بھائی ہیں، مقدمہ درج کرلیا گیا ہے Post navigation شکارپور میں غیرت کے نام پر امام مسجد اور لڑکی قتل اسپتالوں میں نرسری اور نیونیٹالوجی سیٹ اپ کیلئے ایس او پیز بنانے کا فیصلہ