حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 395 روپے 37 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئے نرخ 396 روپے 35 پیسے ہوگئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 13 اکتوبر کے لیے ہوگا۔ واضح رہے کہ 9 اکتوبر کو پٹرول 66 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا جس کے بعد نئی قیمت 398 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔ ڈیزل 52 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا جس کی نئے نرخ 396 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہوگئے تھے۔ Post navigation پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان