اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پمز (PIMS) ہسپتال میں 14 بچوں کا انتقال ایک افسوسناک حادثہ ہے، اور اس معاملے میں احتساب کا عمل اوپر سے شروع ہونا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس وسائل کی کمی کا مسئلہ بھی موجود ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ وزیر اعظم کے ساتھ فائر سیفٹی اور عملے کی تربیتی امور سمیت مختلف موضوعات پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پمز ہسپتال کا یہ واقعہ ہمارے اس موقف کی توثیق کرتا ہے جس میں ہم نے انتظامی یونٹس کے قیام کی بات کی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم یا کسی وفاقی وزیر کا کام ہسپتالوں کی براہِ راست نگرانی کرنا نہیں ہونا چاہیے۔ Post navigation حکومت کا نومولود بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان شکارپور میں غیرت کے نام پر امام مسجد اور لڑکی قتل