واشنگٹن : پاکستان میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی کوریج کیلئے سیکڑوں امریکی صحافیوں کی ویزا درخواستیں موصول ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے انتہائی اہمیت کے حامل دورہ پاکستان کے لیے میڈیا کوریج کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے بین الاقوامی اور امریکی صحافیوں کے لیے باقاعدہ رجسٹریشن لنک جاری کر دیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ جے ڈی وینس دیگر اعلیٰ سطح کے امریکی مذاکرات کاروں کے ہمراہ 11 اپریل (ہفتہ) کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ اس دورے کو خطے میں امن اور نئے سفارتی تعلقات کے حوالے سے سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے واضح کیا ہے کہ وہ اس اہم مشن کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو ویزا حاصل کرنے کے عمل میں مکمل انتظامی معاونت فراہم کرے گا۔ ذرائع کے مطابق، واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کو اب تک سینکڑوں امریکی اور دیگر غیر ملکی صحافیوں کی ویزا درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جو اس دورے کی عالمی اہمیت کی عکاسی کرتی ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکی نائب صدر کا اسلام آباد پہنچنا اور عالمی میڈیا کی اتنی بڑی تعداد کی آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک بار پھر عالمی سفارت کاری کا مرکز بن چکا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ کل ہونے والے مذاکرات میں اہم عالمی اور علاقائی معاملات پر بڑی پیش رفت سامنے آئے گی۔ Post navigation ایران امریکا کے بعد روس اور یوکرین کے درمیان بھی عارضی جنگ بندی پر اتفاق مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے بعد ایران اور سعودی عرب کے درمیان پہلا رابطہ