ابوظبی: متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ فلائی دبئی کے معاون پائلٹ نے اسرائیل کے مرکزی ہوائی اڈے پر نائن الیون طرز کے حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل نے جمعے کو بتایا کہ گزشتہ ہفتے دبئی سے تل ابیب جانے والے مسافر طیارے کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش کرنے والا معاون پائلٹ اسرائیل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافروں کے ٹرمینل کو نشانہ بناتے ہوئے خودکش حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ یو اے ای کے استغاثہ نے کہا کہ 29 سالہ عمانی شہری حمام الحمامی نے طیارے کے بھارتی پائلٹ پر ہنگامی صورتِ حال میں استعمال ہونے والی کلہاڑی سے حملہ کیا، لیکن وہ اپنے شدید زخمی ساتھی کو کاک پٹ کا حفاظتی دروازہ کھولنے سے روکنے میں ناکام رہا۔ اس دروازے کے کھلنے سے مسافروں کو حملہ آور پر قابو پانے کا موقع مل گیا۔ Post navigation رینٹ ٹربیونل کا یکطرفہ فیصلہ کالعدم قرار،فریقِ مخالف کو پورا موقع دینا لازم ہوگا