امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر آج سے نافذ العمل ہونے والے پچاس فیصد ٹیرف کو تین دن کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ٹروتھ سوشل’ پر اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ کینیڈا اور امریکا کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے، تاہم اس کی دستاویزات کو حتمی شکل دینا ابھی باقی ہے۔ انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ وہ پائپ لائن جسے ماضی میں ختم کر دیا گیا تھا، شاید دوبارہ بحال ہو جائے۔ دوسری جانب کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ٹیرف کے معاملے پر امریکا کے ساتھ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، تاہم ابھی کچھ اہم امور پر کام باقی ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے گزشتہ کئی ہفتوں سے مسلسل مذاکرات جاری ہیں۔ Post navigation میزائل حملے کا الزام، یو اے ای نے ایران کے ساتھ تجارت معطل کر دی ایران نے متحدہ عرب امارات پر میزائل حملے کی تردید کر دی