وفاقی تعلیمی بورڈ نے نہم اور دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ ایس ایس سی پارٹ ون نہم میں مجموعی طور پر رجسٹرڈ طلبا میں سے1 لاکھ 50 ہزار 77 امیدواروں میں سے 88 ہزار 646 پاس ہوئے،کامیابی کا تناسب 59.77 فیصد رہا۔ ایس ایس سی پارٹ ٹو دہم میں 1 لاکھ 41 ہزار 653 رجسٹرڈ امیدواروں میں سے 1 لاکھ 28 ہزار 70 پاس ہوئے،کامیابی کا تناسب 91.33 فیصد ریکارڈ رہا ۔ سائنس گروپ میں پہلی تینوں پوزیشنز فورسز کے تعلیمی ادارں نے حاصل کی،وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کا کوئی بھی طالب علم ٹاپ پوزیشن حاصل نہ کر سکا۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نےنتائج کے اعلان کی تقریب سے خطاب میں کہا یہ وہ تقریب ہے جہاں سےکامیابیوں کا راستہ بنتا ہے،آنے والے 40 سال میں دنیا اور زیادہ تبدیل ہوچکی ہو گی،علم مومن کی میراث ہے،روایات سے ہم آہنگ کرکے آگے بڑھنا ہے،تبدیلی نظر آرہی ہے،تعلیمی میدان میں طالبات آگے نکل رہی ہیں،آج بھی 10 میں سے 7 ٹاپ پوزیشنز طالبات نے حاصل کی ہیں۔ خالد مقبول نےمزیدکہاکل تعلیم کا معیار کیا ہونا چاہیے؟یہ ہمیں آج متعین کرنا ہے،وفاق کو چاہئے کہ باقی تمام صوبوں کے لیے ایک ماڈل بنے،آج کامیاب ہونےوالےطلبا اور انکے والدین مبارکباد کےمستحق ہیں،تعلیمی اداروں کا ماحول ہم نے سازگاربنانا ہے،ہم ایک عظیم قوم ہیں اور ہمیں اس کی عکاسی بھی کرنی ہے۔ Post navigation خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار، پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل 10 دن میں کتنا مہنگا ہوا؟ نوشکی میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث 31 جولائی تک کرفیو نافذ