امریکی ملٹری جج نے نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کے اعترافی بیانات مسترد کر دیے۔ خالد شیخ محمد کےاعترافی بیانات کو امریکی ملٹری جج نےناقابل قبول قراردیتے ہوئے کہا کہ ایف بی آئی اہلکاروں کے سامنے اعترافات رضاکارانہ نہیں، سی آئی اے کے تشدد کے بعد حاصل کیے گئے اعترافی بیانات قابل قبول نہیں۔ فوجی عدالت نےامریکی استغاثہ کو فیصلے کے خلاف اپیل کے امکان پر غور کرنے کے لیے پانچ روز کی مہلت دے دی ہے،عدالت کےفیصلے کے بعد استغاثہ کی جانب سے کیس میں پیش کیے جانے والے اہم شواہد کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ نائن الیون حملوں کے مقدمے کی سماعت 5 جون 2028 کو شروع کرنے کی تاریخ مقرر کی گئی ہے،واضح رہے کہ خالد شیخ محمد پر 11ستمبر2001 کے دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔ Post navigation جوہری ہتھیاروں کے تجربات ختم کیے جائیں، انتونیو گوتریس کی اپیل نیپال میں 4 روز پہلے آنیوالے تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 616 ہوگئی