ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران اس وقت بھی حالت جنگ میں ہے۔ ملک کو معاشی، فوجی اور سیکیورٹی جنگ کا سامنا ہے لیکن ہم امریکا کی سخت پابندیوں کے سامنے ثابت قدم ہیں اور رہیں گے۔

تہران میں تقریب سے خطاب میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران غیرمساوی جنگ کا مقابلہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ امریکا نے ایران کو وینزویلا بنانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہا ۔ دشمن چاہتا تھا کہ ایران تباہ ہوجائے لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔

مسعود پزشکیان نے کہا ایران مضبوط اتحاد سے دنیا کو حیران کرنے والی طاقت بن کر ابھرا، امید ہے عوام کو درپیش مشکلات پر جلد قابو پالیں گے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ماہرین نے مفاہمتی یادداشت کو مصلحت، عزت اور دانائی پر مبنی قرار دیا ہے۔ جو لوگ اس مفاہمت کی مخالفت کررہے ہیں وہ معاملات کو درست انداز میں نہیں سمجھتے۔