اسلام آباد (23 مارچ 2026): ملک بھر میں 86 واں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے دن کا آغاز ملک کی سلامتی اور تحفظ کی دعاؤں سے ہوا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق 86 واں یوم پاکستان ملک بھر میں ملی جوش وجذبے اور کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز نماز فجر کے بعد ملک وقوم کی سلامتی، استحکام اور ترقی کی دعاؤں سے ہوا۔ قومی یکجہتی اور شہدا کے درجات کی بلندی کیلیے قرآن خوانی کی گئی۔ یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامتی دی گئی۔ اس دوران فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ اہم سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم لہرایا گیا۔ اس موقع پر قوم نے ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے اتحاد ویکجہتی کا عہد کیا اور عزم کیا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے مزید محنت، اتحاد اور قربانی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ Post navigation یومِ پاکستان پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ حملہ ہوا تو دشمن کی اہم تنصیبات تباہ کردیں گے، ایران نے خبردار کردیا