کراچی: ساؤتھ پولیس نے ملزمہ انمول پنکی کے اہم کارندے سمیر سے دوبارہ تفتیش کی تیاری مکمل کرلی ، سمیر کے نام پر بینک اکاؤنٹ انمول عرف پنکی استعمال کر رہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں مبینہ منشیات کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں ساؤتھ پولیس نے ملزمہ انمول عرف پنکی کے مبینہ اہم کارندے سمیر سے دوبارہ تفتیش کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پہلے سے گرفتار ملزم سمیر کا دوبارہ ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا جائے گا تاکہ مزید تفتیش آگے بڑھائی جاسکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سمیر کے نام پر رجسٹرڈ بینک اکاؤنٹ مبینہ طور پر انمول عرف پنکی استعمال کرتی رہی، جبکہ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ وہ بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے مالی لین دین کرتی تھی۔ پولیس کے مطابق سمیر کے اکاؤنٹ سے چند روز قبل 9 لاکھ روپے نکالے گئے تھے تاہم پنکی کے نیٹ ورک سے وابستہ 35 آن لائن رائیڈرز کی تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں، جن میں سے 10 کا تعلق پنجاب سے ہے۔ تحقیقات کے مطابق 25 رائیڈرز میں سے 17 کو گرفتار کیا جاچکا ہے، جبکہ باقی کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ Post navigation سینٹرل کرم میں خوارج گروپ بھتے پر لڑ پڑے، 18 ہلاک نادرا نے شہریوں کو خبردار کردیا