کربلا(20 مارچ 2026): مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور فضائی حدود کی بندش کے باعث عراق کے شہر کربلا میں 500 سے زائد پاکستانی زائرین پھنس کر رہ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پھنسے ہوئے ان زائرین میں خواتین، بچے اور بڑی تعداد میں بزرگ شہری بھی شامل ہیں۔ زائرین کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو پیغامات میں اپیل کی گئی ہے کہ ان کے پاس موجود رقم ختم ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے انہیں اشیائے خوردونوش اور ضروری ادویات کی خریداری میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ زائرین کا کہنا ہے کہ ادویات کی عدم دستیابی کے باعث کئی بیمار بزرگوں کی طبیعت بگڑنے لگی ہے، جبکہ تاحال پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے ان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ زائرین نے اپنی حالتِ زار پر احتجاج کرتے ہوئے پاکستانی حکام سے فوری مداخلت اور وطن واپسی کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔ Post navigation ایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے پر ٹول ٹیکس عائد کرنے پر غور حملہ ہوا تو دشمن کی اہم تنصیبات تباہ کردیں گے، ایران نے خبردار کردیا