کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی زراعت کے محکمے میں مبینہ بے ضابطگیوں اور اندرونی کہانیوں کا پنڈورا باکس کھلنے لگا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر بروقت عدیل شیخ سے حساب کتاب لے لیا جاتا، تو کولڈ چین اسٹوریج کا معاملہ اس طرح گلے نہ پڑتا۔ پہلے ہی اس بات کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ سیکریٹری زراعت زمان ناریجو ان کی ‘منجی ٹھکوائے گا’، لیکن اس وقت متعلقہ حلقوں کی جانب سے معاملے کو انتہائی ہلکا لیا گیا جو اب ایک بڑے سردرد کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ اہم شخصیات کے ٹھیکیدار سامنے آنے کا امکان اب یہ کہانی محض یہیں تک محدود نہیں رہی بلکہ مزید کھلنے جا رہی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آنے والے دنوں میں اس پورے معاملے کے پیچھے چھپے ہوئے اہم شخصیات کے ٹھیکیدار بھی سامنے آرہے ہیں، جس سے کئی بڑے ناموں کے بے نقاب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ Post navigation نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس لگانے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم جی ایف ایس بلڈر کا عوام کے ساتھ مسلسل فراڈ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی مجرمانہ خاموشی!