آل صرافہ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4 ہزار 200 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 87 ہزار 136 روپے کا ہوگیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 601 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 17 ہزار 640 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 42 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 646 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ 7 ہزار 379 روپے پر برقرار رہی۔ Post navigation عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی : خام تیل کی قیمت 97 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی