سندھ اسمبلی نے صوبے کی کسی بھی قسم کی تقسیم کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ نئے صوبوں کے قیام اور سندھ کی تقسیم سے متعلق بحث کے چوتھے روز حکومت اور اپوزیشن ارکان نے مختلف مؤقف پیش کیے۔

پیپلز پارٹی کے سینئر پارلیمنٹرین نثار احمد کھوڑو کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں سندھ کو تاریخی اور ناقابل تقسیم دھرتی قرار دیتے ہوئے صوبے کی موجودہ حدود میں کسی بھی تبدیلی کو مسترد کردیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ سندھ ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گا، جبکہ صوبے کی تقسیم یا موجودہ حدود میں تبدیلی کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

بحث کے دوران حکومتی ارکان نے سندھ کی تقسیم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔