کرکٹ ٹیم 4 اور 5 جنوری 2026 کو مرحلہ وار سری لنکا روانہ ہوگی سری لنکا کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ کرکٹ ٹیم 4 اور 5 جنوری 2026 کو مرحلہ وار سری لنکا روانہ ہوگی۔ سلمان علی آغا پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ وکٹ کیپر بلے باز خواجہ نافع پہلی بار ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کر لیے گئے جبکہ شاداب خان کندھے کی سرجری کے بعد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپس آگئے۔ پاکستان اور سری لنکا تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلیں گے، تمام میچز دمبولا میں کھیلے جائیں گے۔ تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 7 جنوری، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔ Post navigation ایم سی جی کے کیوریٹر کا باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی پچ پر حیرانگی اور مایوسی کا اظہار سابق کپتان نے شاداب خان کی ٹی20 اسکواڈ میں واپسی پر سوال اٹھا دیا