سعودی حکومت کی جانب سے ایئر ریڈ الرٹ جاری ہونے کے بعد ریاض ایئرپورٹ کے قریب دھواں اور شعلے اٹھتے دیکھے گئے ہیں۔

یہ دعویٰ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کیا۔ رپورٹ کے مطابق شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایندھن ڈیپو سے دھواں اٹھ رہا ہے، گزشتہ رات سعودی حکومت نے ایئر ریڈ الرٹ جاری کیے جس کے بعد گزشتہ رات مختلف علاقوں میں دھماکے سنے گئے تھے۔

ادھر، ترک میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ریاض کی فضائی حدود میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی جبکہ سعودی حکومت نے ایئر ریڈ الرٹ جاری کیا۔

ترک میڈیا کے مطابق ریاض ایئرپورٹ کے قریب شدید دھواں اور شعلے اٹھتے دیکھے گئے، شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایندھن کے ڈیپو سے کالے دھوئیں کے بادل بلند ہیں۔