خیرپور (نیوز ڈیسک): خیرپور پولیس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث اپنے ہی محکمے کے اہلکار قربان جمالی کو قتل کے سنگین مقدمے میں گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، ملزم قربان جمالی پر الزام ہے کہ اس نے سابق ریٹائرڈ اکاؤنٹ کلرک قمر شیخ کو شدید تشدد کا نشانہ بنا کر بے دردی سے قتل کیا۔ قمر شیخ پر وحشیانہ تشدد اور ان کی موت کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار پولیس اہلکار ناصرف قتل کی واردات میں ملوث ہے بلکہ وہ علاقے میں منشیات فروشی کے مکروہ دھندے کو چلانے کا بھی مرکزی کردار سمجھا جاتا ہے۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے، اور حکام کا دعویٰ ہے کہ قانون کی گرفت سے کوئی بھی بالا تر نہیں، ملزم کو سخت سے سخت سزا دلائی جائے گی۔ Post navigation اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا صوبائی وزیر سعید غنی کا شکریہ، انہوں نے میری محکمہ لیبر میں کرپشن کی خبروں پر مہرِ تصدیق ثبت کر دی: سینئر صحافی شوکت زرداری