وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو اب انتشار نہیں خدمت چاہیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لکھا کہ کے پی کے بھائیوں اور بہنوں کو 13 سال دھرنا، انتشار، سستے ٹرینڈز ملے ہیں، گورنر راج عوام کا نہیں 13 سالہ نااہلی کا قصور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک صوبے میں ترقی کا سفر اور دوسرے میں تنزلی، بدامنی کیوں؟ پنجاب ستھرا ہوسکتا ہےکے پی کیوں نہیں؟ وہاں صفائی نہیں صرف سیاست ہوئی ہے۔ مریم نواز نے سوال کیا کہ پنجاب کے ہونہار بچوں کو اسکالر شپ مل سکتی ہے تو کے پی کے بچوں کو کیوں نہیں؟ پنجاب میں گرین الیکٹروبسیں چل سکتی ہیں تو کے پی میں کیوں نہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے گاؤں تک پختہ سڑکیں پہنچ سکتی ہیں تو کے پی کی سڑکیں ادھوری کیوں؟ پنجاب میں مفت دوا، فیلڈ اسپتال، کلینک آن ویلز دہلیز پر ہیں تو کے پی کامریض بے بس کیوں؟۔ Post navigation میئرکراچی نے نئے لنک روڈ سے متعلق خوشخبری سنا دی امریکا کو 126 ملین ڈالر کا نقصان، مرکزی ملزم پاکستان سے گرفتار