لاہور (21 مئی 2026): پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چئیرپرسن حنا پرویز بٹ نے مومنہ اقبال کیس میں انصاف ہونے کی یقین دہانی کروا دی۔ حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کی درخواست پر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، اس الزام میں کوئی صداقت نہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب آفس سے منسلک لوگ اس معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی سربراہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز اپنی مشن اسٹیٹمنٹ پر قائم ہیں کہ خواتین اور بچے ان کی ریڈ لائن ہیں اور یہ محض نعرہ نہیں، وہ اپنے اقدامات سے اسے بارہا ثابت کر چکی ہیں۔ (ن) لیگی رکن صوبائی اسمبلی نے یقین دہانی کروائی کہ ان شاء اللہ مومنہ اقبال کیس میں بھی انصاف ہوگا۔ Post navigation نوجوانوں کیلیے خوشخبری، مفت کورسز کا اعلان کر دیا گیا پاکستان کسٹمز کی بڑی کارروائیاں، اربوں روپے کا اسمگل شدہ سامان اور گاڑیاں ضبط