راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار، شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مختلف ٹھکانوں کو گھیرے میں لے کر کارروائی کی، دہشت گرد 3 چھوٹی پارٹیوں کی صورت میں علاقے مین موجود تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ آپریشن کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن مزید تیز کردیا ہے جبکہ فرار دہشت گردوں کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک تعاقب جاری رہے گا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عناصر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ Post navigation سپریم کورٹ کا خواتین کے حقوق پر تاریخی فیصلہ آن لائن فراڈ میں ملوث 284 غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ