بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ردالفتنہ 3 کے تحت خاران کے علاقے لجے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی،سیکیورٹی فورسز نےآپریشن کےدوران فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کردیا،کارروائی کےدوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں سےجدید اسلحہ،گولہ بارود اورجنگی سامان برآمد کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کےمطابق دہشت گردوں کے زیراستعمال 2 گاڑیاں اورایک موٹر سائیکل بھی قبضے میں لےلی گئی،جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانے مکمل طور پر تباہ کردیئے گئے۔ Post navigation آن لائن فراڈ میں ملوث 284 غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ محسن نقوی کا میر ضیاء اللہ لانگو سے ٹیلی فونک رابطہ، مستونگ حملے کی مذمت