تہران: ترجمان ایران فوج، بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی کا کہنا ہے کہ حالیہ جنگ میں ایک ہزار اسرائیلی فوجی اہلکار ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان ایران فوج، بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی کا کہنا تھا کہ سیکڑوں امریکی فوجی بھی مارے گئے، امریکا اور اسرائیل ہلاکتوں کوچھپا رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اُنہوں نے کہا کہ افغانستان اور عراق میں بھی اصل ہلاکتیں بعد میں بتائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اڈے رکھنے والے ممالک کو احساس ہوگیا ہے کہ جو امریکا اپنا تحفظ نہیں کرسکتا وہ ان کا تحفظ کیسے کرے گا؟۔ شکارچی نے مزید کہا کہ رہبر معظم آیت اللّٰہ خامنہ ای اور میناب اسکول کے معصوم طلبہ کی شہادت کا جلد یا بدیر بدلہ ضرور لیا جائے گا۔ Post navigation حالیہ جنگ میں 1000 اسرائیلی اور سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک کیے، ایران کا دعویٰ وزارت صحت اور اسلام آباد ہیلتھ اتھارٹی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، بورڈ کے 7 ارکان مستعفی