امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے آبنائےہرمز سےمتعلق دعویٰ کیاکہ جنگ جیتنے کے بعد امریکا کا آبنائے ہرمز پر تقریباً مکمل کنٹرول ہوگا،آبنائے ہرمز کی تمام بارودی سرنگیں صاف کردی گئی ہیں اور اس عمل میں دیگرممالک کی مدد انتہائی محدود رہی۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ امریکا نے ایران کو جوہری ہتھیارحاصل کرنے سے روکنےکیلئےمشرقِ وسطیٰ میں مداخلت کی، ایران کوخطے کےممالک کےخلاف جوہری حملے سے روکنا ضروری تھا،اگر ایران کے پاس ایٹمی ہتھیارہوتا تو مشرقِ وسطیٰ تقریباً ختم ہوجاتا۔ امریکی صدر نےواضح کیاکہ ایران کو جوہری ہتھیاربنانےکی اجازت نہیں دی جائے گی،ایران نے ایٹمی ہتھیار حاصل کیا تو امریکا اگلا ہدف ہوسکتا ہےجبکہ یورپ بھی نشانے پر آسکتا ہے۔ ٹرمپ نےمزیدکہاکہ امریکا نیٹو اور جنوبی کوریا سمیت اتحادیوں کی مدد پر اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے، تاہم جب امریکا نے مدد مانگی تو بعض اتحادی ممالک نے انکار کردیا۔ Post navigation ایران کا اردن اور متحدہ عرب امارات میں امریکی ایئربیسز پر حملے نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 900 سے متجاوز، مزید سیلاب کا الرٹ جاری