جرمن وزیرخارجہ یوہان ویڈیفل نے فرانسیسی ہم منصب کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی حملوں سے ایران میں کوئی منظم تبدیلی نہیں آئے گی اور ہم فوجی طاقت کے ذریعے اقتدار کی تبدیلی کو مسترد کرتے ہیں۔ یوہان ویڈیفُل نے کہا کہ ایرانی اپوزیشن کے ساتھ رابطے میں ہیں اور مثبت تبدیلی کے آثار نمایاں ہیں، ایران کے اندرونی حالات پر گہری نظر ہے منظم تبدیلی کےخواہاں ہیں۔ قبل ازیں فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا کہ فرانس کبھی آبنائے ہرمز کھلوانے کے آپریشن میں حصہ نہیں لے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ فرانس اتحاد کی تیاری پر کام کر رہا ہے جو کشیدگی ختم ہونے کے بعد آزادانہ جہاز رانی کی ضمانت فراہم کرے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی وزیراعظم نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ برطانیہ آبنائے ہرمز کھلوانے کے آپریشن میں شامل نہیں ہوگا۔ Post navigation ایرانی پاسداران انقلاب کا علی لاریجانی کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان اسرائیل نے فضائی حملے میں ایرانی انٹیلی جنس منسٹر اسماعیل خطیب کو شہید کرنے کا دعویٰ کر دیا