کوئٹہ: بلوچستان سے ٹرین سروس آج ایک روز کے لیے معطل کردی گئی ، ٹریک پر مرمتی کام مکمل ہوتے ہی ٹرین سروس کو دوبارہ اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق بحال کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے دیگر صوبوں کو ملانے والی ٹرین سروس کو ایک روز کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام نے بتایا یہ معطلی ریلوے ٹریک پر ضروری مرمتی کاموں کے باعث عمل میں لائی گئی ہے تاکہ مستقبل میں سفر کو محفوظ بنایا جا سکے۔ ٹرین سروس کی معطلی کے باعث آج کے شیڈول میں تبدیلیاں کی گئیں ، جس کے تحت کوئٹہ سے براستہ لاہور، پشاور جانے والی ‘جعفر ایکسپریس’ کی آج کی روانگی مکمل طور پر منسوخ کر دی گئی ہے۔ اسی طرح پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو بھی کوئٹہ کے بجائے آج جیکب آباد اسٹیشن تک محدود کر دیا گیا ہے، یہ ٹرین آگے کوئٹہ کے لیے سفر نہیں کرے گی۔ ریلوے انتظامیہ نے ٹرینوں کی منسوخی کے باعث مسافروں کو پہنچنے والی زحمت پر معذرت کی ہے اور ان کی سہولت کے لیے اہم اعلان کیا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ “ٹرین سروس کی عارضی معطلی کے باعث جن مسافروں کا سفر متاثر ہوا ہے، انہیں ٹکٹ کی پوری رقم واپس کی جائے گی، مسافر متعلقہ ریلوے ریزرویشن کاؤنٹرز سے اپنے ٹکٹ کے پیسے واپس حاصل کر سکتے ہیں۔” حکام کے مطابق ٹریک پر مرمتی کام مکمل ہوتے ہی ٹرین سروس کو دوبارہ اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق بحال کر دیا جائے گا۔ Post navigation کربلا میں حضرت امام حسین کے روضے کے احاطے میں علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا امریکی حملوں کے جواب میں ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے