اسلام آباد (سب نیا مانیٹرینگ ڈیسک) صدر مملکت کی جانب سے کئی اہم ترمیمی بلوں کی منظوری دے دی گئی ہے، جن کا مقصد متعلقہ شعبوں کی کارکردگی کو بہتر اور وقت کے تقاضوں کے مطابق بنانا ہے۔

ایوانِ صدر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، منظور کیے گئے قوانین میں درج ذیل بل شامل ہیں:

  • کیریج بائے ایئر (ترمیمی) بل 2026
  • پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026
  • مالی ذمہ داری اور قرضوں کی حد کے تعین کا (ترمیمی) بل 2026
  • اقبال اکیڈمی (ترمیمی) بل 2026

یاد رہے کہ اس سے قبل صدر نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس پر بھی دستخط کیے تھے، جس کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔