اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) نے ملک بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے ہونے والے ٹیسٹ “MDCAT 2026” کی تاریخ کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق، ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ اتوار 16 اگست 2026 کو ملک بھر میں ایک ہی وقت لیا جائے گا۔ سلیبس کے حوالے سے اہم وضاحت: پی ایم ڈی سی (PMDC) نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اس سال ٹیسٹ کے لیے کوئی نیا سلیبس نہیں بنایا گیا، بلکہ جو سلیبس MDCAT 2025 کے لیے استعمال ہوا تھا، وہی سلیبس 2026 کے ٹیسٹ کے لیے بھی لاگو ہوگا۔ کونسل نے تمام طلبہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مزید تفصیلات اور امتحانی عمل کے حوالے سے تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے پی ایم ڈی سی کی آفیشل ویب سائٹ باقاعدگی سے وزٹ کرتے رہیں۔ سب نیا مانیٹرنگ ڈیسک Post navigation بحریہ ٹاؤن کراچی کو بڑا جھٹکا: گڈاپ میں 67 ایکڑ سے زائد قیمتی اراضی سیل! کراچی میں پھر تاجروں کو بھتے کی پرچیاں ملنے لگیں