ایران نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کو یہ خط موصول ہو چکا ہے لیکن تاحال اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا، تہران 7 شرائط کی تکمیل پر سختی سے زور دیتا ہے، امریکا کو یہ شرائط پوری کرنا ہوں گی، کوئی ایسا مؤقف جو ایران کے ٹھوس لائحہ عمل کو کمزور کرے ناقابلِ قبول ہے۔ قبل ازیں، امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ محسن رضائی سے رابطہ کیا تاکہ امن مذاکرات بحال کیے جا سکیں اور ایران پر امریکا کے ممکنہ نئے حملے کو روکا جا سکے۔ اخبار کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر جے ڈی وینس نے محسن رضائی کو ایک خط بھیجا ہے، جس کا مقصد ایران سے تعطل کے شکار امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنا ہے۔ ٹرمپ کی جانب سے دوبارہ جنگ شروع کرنے کی دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس کے باوجود امریکی نائب صدر ایران سے مذاکرات کی بحالی کیلیے سرگرم ہیں۔ اخبار نے رپورٹ کیا کہ واشنگٹن نے خلیجی خطے کے متعدد عرب ممالک کو ہدایت کی ہے کہ وہ 3 نومبر کو ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران کے خلاف ممکنہ مختصر مگر شدید فوجی کارروائی کیلیے تیار رہیں۔ تاہم، صدر ٹرمپ نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ Post navigation امریکا نے چین کے خفیہ خلائی طیارے کی نایاب تصویر جاری کردی نیتن یاہو کا اقتدار آخری سانسیں لینے لگا ! عرب جماعتیں کنگ میکر بن گئیں