ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران کو مکہ معاہدے کی باضابطہ طور پر دعوت نہیں ملی۔ تہران میں نیوز بریفنگ کے دوران اسماعیل بقائی نے کہا کہ عمان کے وزیرخارجہ کا دورہ ایران اور پاکستان کے فیلڈ مارشل کے دورے سے منسلک نہیں۔ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے اقدامات کررہا ہے۔ دونوں ملکوں کے تعلقات بلند ترین سطح پر ہیں۔ اسماعیل بقائی نے کہا امریکا کے اقتصادی دباؤ کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ امریکی اقتصادی پابندیاں غیر قانونی ہیں، ایران امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے اتحادیوں کی مدد لے گا۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد سے متعلق خبریں درست نہیں، امریکا کو جنگ ختم کرنے کی شرائط طے کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ایران ہرقسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیارہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلغاریہ کا امریکا کے ساتھ مل کر ایران پر حملے میں تعاون جارحیت ہے، ایران کے پاس کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کا حق حاصل ہے۔ Post navigation فوجیوں کی کمی، امریکا نے جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی مشقیں منسوخ کردیں ایران کیخلاف فوجی اور معاشی دونوں کارروائی کی جاسکتی ہے، امریکی نائب صدر