ایران نے امریکی پابندیوں اور آبنائے ہرمز سے متعلق سخت جوابی کارروائی کا اعلان کردیا۔

ایرانی چیف سیکیورٹی کونسل کے رکن محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی اقتصادی پابندیوں میں تعاون کرنے والے کسی بھی ملک کو دشمن تصور کیا جائے گا۔

محسن رضائی نےکہا خطے کے ممالک کی جانب سے امریکا کے ساتھ اقتصادی جنگ میں تعاون کی صورت میں ایران ان ممالک کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ایرانی عہدیدار نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ ٹرمپ کی حماقت نےدنیا کو جوہری پھیلاؤ کی جانب دھکیل دیا ہے،خطے کےممالک میں نیوکلیئر ہتھیار حاصل کرنےکی خواہش بڑھ گئی ہے۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےتقریب سےخطاب میں کہا ایران اس وقت بھی حالت جنگ میں ہے،ملک مکمل معاشی، فوجی اور سیکیورٹی جنگ کا سامنا کر رہا ہے،ہم امریکا کی سخت پابندیوں کےسامنےثابت قدم ہیں،ایران غیرمساوی جنگ کامقابلہ کرنےکی کوشش کررہا ہے۔

مزید کہا امریکا نےایران کو وینزویلا بنانےکی کوشش کی مگر وہ ناکام رہا،دشمن چاہتاتھاکہ ایران تباہ ہوجائے لیکن ایسا نہیں ہوسکا،ایران مضبوط اتحاد سےدنیا کوحیران کرنے والی طاقت بن کر ابھرا،امید ہےعوام کو درپیش مشکلات پر جلد قابو پالیں گے۔