امریکی وزیر جنگ پیٹے ہیگسیٹھ کا کہنا ہے کہ ایران پر آج تباہی اور موت کا حملہ ہوگا۔ امریکی وزیر جنگ پیٹے ہیگسیٹھ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم ایران پر بڑے حملے کرنے جارہے ہیں، ایران جنگ میں اب تک 7 ہزار اہداف کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے اب تک 120 بحری جہاز اور 11 آبدوزیں تباہ کرچکے ہیں۔ پیٹے ہیگسیٹھ نے کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے سینئر رہنماؤں کو ختم کردیا گیا ہے، ہم جیتنے کے لیے لڑ رہے ہیں اور جیت بھی رہے ہیں۔ امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ ناشکرے یورپین اتحادیوں اور ناشکری میڈیا کو ٹرمپ کا شکریہ ادا کرنا چاہیے تھا، ایران صرف امریکا یا خطے کے لیے نہیں بلکہ انسانی تہذیب کے لیے بھی خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی جنگ ماضی کی جنگوں سے بہت مختلف ہے، ہم آنے والی نسلوں کو ایران کے ایٹمی خطرے سے محفوظ کررہے ہیں۔ Post navigation مٹھی: ڈاکٹر عبدالکریم شیخ مبینہ خودکشی: وزیراعلیٰ کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت اسرائیلی اسلحہ فیکٹری کو آگ لگا دی گئی، کئی عمارتیں تباہ